18 نومبر، 2024، 6:59 AM

برطانوی وزیر خارجہ کے غزہ نسل کشی سے متعلق بیانات استعماری ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، ایران

برطانوی وزیر خارجہ کے غزہ نسل کشی سے متعلق بیانات استعماری ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ غزہ میں نسل کشی کی تردید میں برطانوی وزیر خارجہ کے بیانات انتہائی غیر انسانی اور شرمناک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لکھا کہ غزہ میں نسل کشی کی تردید پر مبنی برطانوی وزیر خارجہ کا بیان انتہائی شرمناک اور نہایت غیر انسانی ہے۔

 برطانوی وزیر خارجہ کا یہ بیان نسل پرست صیہونی حکومت کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے اور اس کی سیاسی حمایت کی برطانوی پالیسی کے عین مطابق ہے کہ جس نے اسے اسرائیلی رجیم کے جرائم کا ساتھی اور شریک بنا دیا ہے اور برطانیہ نسل کشی کی ممانعت کے کنونشن کے مطابق بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کا یہ موقف صیہونی رجیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی واضح حمایت ہے۔

 یہ بیان انتہائی بھیانک استعماری ذہنیت کی یاد دلاتا ہے، جو اس بار فلسطینیوں کے خلاف منظم نسلی امتیاز اور یورپ میں اسلامو فوبیا کی شکل میں ظاہر ہوئی ہے۔

News ID 1928191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha